ضروری ہدایات براۓ آن لائن داخلہ فارم
دیے گئے لسٹ میں سے متعلقہ آپشن کا انتخاب کریں-
پہلی بار بورڈ کا امتحان دینے والے طلبہ (Fresh Students) اپنا نام، ولدیت، تاریخ پیدائش اور موبائل نمبردرج کریں-
جو طلبہ پہلے بورڈ کا امتحان دے چکے ہیں (Old / Reappear Students) وہ اپنے آخری بورڈ امتحان کے کوائف اور موبائل نمبردرج کریں-
موبائل نمبر دیتے وقت تسلی کرلیں کہ اس کا نیٹ ورک تبدیل نہ ہوا ہو ( یعنی بغیر MNP) اور آپکے پاس موجود ہوں- تاکہ آپ کو تصدیقی SMS موصول ہو سکے-
Submit بٹن پر کلک کرنے سے فراہم کردہ معلومات تصدیق کیلئے آپکودوبارہ ظاہر ہو جاۓ گی-
Confirm بٹن پر کلک کرنے سے SMS کے ذریعہ تصدیقی کوڈ موصول ہوگا جسے متعلقہ خانے میں درج کرکے بٹن پر کلک کریں-
داخلہ فارم احتیاط سے پْر کریں کیونکہ بعد میں تبدیلی ممکن نہیں- آخر میں Save Admission Form کے بٹن پر کلک کریں-
داخلہ فارم اورکمپیوٹرائزڈ بینک چالان پرنٹ کریں اور قریبی متعلقہ بینک, جاز کیش یا ایزی پیسہ سے فیس جمع کرکے پرنٹ شدہ فارم بمع بینک رسید اور آخری دیے گئے امتحان کی ڈی ایم سی کاپی مردان بورڈ آفس کے ایگزامینیشن سیکشن میں جمع کروائیں-
پرنٹ شدہ بینک چالان کے علاوہ کسی اور چالان پر فیس قابل قبول نہیں-
ایک موبائل نمبر کے ذریعے ایک ہی طالبعلم آن لائن داخلہ فارم جمع کر سکتا ہے-